Urdu news Pakistan

 

ان احمقانہ تبصروں پر حیران ہوں کہ پرویزالٰہی اور شاہ محمود کی رہائی مائنس عمران خان فارمولا ہے‘عمران خان کی وہ حیثیت ہے جو ماؤزے تنگ کی چینی انقلاب میں تھی یا قائداعظم کی مسلم لیگ اور گاندھی کی کانگریس میں تھی، اس کھیل کا بادشاہ عمران خان ہے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بیان ساجد علی  جمعرات 23 مئی 2024  13:29لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی 2024ء ) سابق وفاقی وزیر اور سیاسی رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے اشارے کے بغیر پاکستان کی سیاست کی شطرنج پر چال چلی ہی نہیں جا سکتی اس کھیل کا بادشاہ atOptions = { 'key' : '70518821de517dec10916e73a17f2f48', 'format' : 'iframe', 'height' : 90, 'width' : 728, 'params' : {} }; href="https://www.urdupoint.com/daily/latest-news/imran-khan.html"> عمران خان ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان احمقوں کے تبصرے پڑھ کر حیران ہو جاتا ہوں جو لکھ رہے ہیں کہ پرویز الٰہی اور شاہ محمود قریشی کی رہائی مائنس عمران خان فارمولا ہے، ان "بزرجمہروں" نے ایک دن کوئی تکلیف نہیں دیکھی اور ان کے لیے مہینوں پابند سلاسل رہنے والی لیڈر شپ پر بہتان لگانا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ atOptions = { 'key' : '70518821de517dec10916e73a17f2f48', 'format' : 'iframe', 'height' : 90, 'width' : 728, 'params' : {} }; 18px;">سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پاکستان میں وہ حیثیت ہے جو ماؤزے تنگ کی چین کے انقلاب میں تھی یا قائد اعظم کی مسلم لیگ اور گاندھی کی کانگریس میں تھی، عمران خان کے اشارے کے بغیر پاکستان کی سیاست کی شطرنج پر کوئی چال چلی ہی نہیں جا سکتی، اس کھیل کا بادشاہ عمران خان ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر کایہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت قوم عمران خان کے ساتھ اس لیے ہے کہ انہوں نے مشکل وقت میں باہر جانے کی بجائے جیل جانا اور وہاں رہنے کو ترجیح دی، اس لیے اڈیالہ atOptions = { 'key' : '70518821de517dec10916e73a17f2f48', 'format' : 'iframe', 'height' : 90, 'width' : 728, 'params' : {} }; 18px;"> جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے قائد کو ہر صورت رہا کرنا ہوگا، اس وقت اہم بات یہ ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا اس لیے ضروری ہے کہ اگر عمران خان یہ لڑائی ہار جاتے ہیں پھر تو پاکستان بحثیت ملک اور ہمارا معاشرہ ہی یہ جنگ ہار جائے گا، اور ہم تو افریقہ کا کوئی ملک بن جائیں گے جہاں آئین اور قانون کی کوئی بات ہی نہیں ہوگی، اس لیے اس طرح کی بات کی کوئی حیثیت نہیں کہ اس وقت پی ٹی آئی میں کوئی ناراضگی ہے یا کوئی پارٹی کا حصہ ہے یا نہیں ہے، یہ فرق نہیں پڑتا کہ آپ پی ٹی آئی میں ہوں یا نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بہت بڑی پارٹی ہے جس میں مختلف قسم کی چیزیں ہوتی رہتی ہیں، اختلافات بھی ہوتے رہتے ہیں، پی ٹی آئی میں تھوڑا سا بھی کچھ ہوجائے، چھوٹی سی بھی بات ہوجائے تو ہمارے ہاں شور زیادہ مچ جاتا ہے، میں 2016ء سے یہی دیکھ رہا ہوں کئی بار آپ اوپر ہوتے ہیں بعض اوقات حالات میں آپ نیچے ہوتے ہیں لیکن اس وقت آپ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں نہ ساتھ ہوں، پارٹی کا حصہ ہوں یا نہ ہوں، اس سے فرق نہیں پڑتا، آپ کو اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ہر وہ شخص جو پاکستان سے تھوڑی بہت بھی محبت رکھتا ہے، پاکستان کے عوام کی بالا دستی چاہتا ہے، اس کو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، عمران خان کا ساتھ کسی نے عمران خان کی وجہ سے نہیں دینا بلکہ عمران خان کا ساتھ آپ نے اپنی وجہ سے دینا ہے۔عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلوماتاس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

’ان احمقانہ تبصروں پر حیران ہوں کہ پرویزالٰہی اور شاہ محمود کی رہائی مائنس عمران خان فارمولا ہے‘

سروسز ہسپتال میں داخل پی ٹی آئی رہنماءیاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ آگئی

ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مدعو نہ کیے جانے کی اطلاعات

30مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے ،عمران خان

عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

کنویں میں گری گائے کو بچاتے ہوئے 3 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے، 2 سگے بھائی شامل

عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج

پاسپورٹ میں خواتین کے سابقہ شوہر کے نام کا خانہ دینے کا فیصلہ

رؤف حسن حملہ، مقامی خواجہ سراؤں کا ملزمان کو پہچاننے سے انکار

فوجی مشقیں تائیوان کو 'سزا 'دینے کے لیے کی جارہی ہیں، چین

جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا کے خلاف توہین عدالت کیس: جسٹس محسن اختر کیانی کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ

مزید دیکھئے - messages - Islamic Calendar

Comments